سابق کیوی آل راو¿نڈر کرس کیرنز کی پی سی بی حکام سے ملاقات

سابق کیوی آل راو¿نڈر کرس کیرنز کی پی سی بی حکام سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راو¿نڈر کرس کیرنز نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ کرس کیرنز کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرہ آفاق آل راو¿نڈر کرس کینز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے لاہورمیں ہیں۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان انڈر 19 کیمپ کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ کر س کیرنز کی پی سی بی حکام سے ملاقات بھی ہوئی ہے اور ان کے ساتھ کوچنگ اسٹاف میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی۔ پی سی بی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ابھی معاملات ابتدائی مرحلے پر ہیں، لیکن بات چیت مثبت چل رہی ہے۔