ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ایک روزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کانپور (این این آئی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل (آج) پیر سے کانپور میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 27 نومبر کو کانپور میں کھیلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کانپور سٹی کے اے ڈی ایم اویناش سنگھ کے مطابق تیسرے میچ کیلئے شائقین کو ٹکٹیں ایس بی آئی کی پانچ برانچز جن میں مال روڈ، موٹجھیل، لال بنگلہ، لخنپور اور گوشالا شامل ہیں سے 25 اور 26 نومبر کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔ ٹکٹوں کی قیمت 100 سے لیکر 5000 روپے تک رکھی گئی جبکہ 35 وی آئی پی ٹکٹیں بھی دستیاب ہوں گی ہر شخص صرف دو ٹکٹیں خرید سکے گا۔