سباسٹین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی

سباسٹین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی

 ساپولو(اے اےن اےن )فارمولا ون کے ورلڈ چمپئن سباسٹین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی ۔برازیل کے شہر سا پولو میں ہونیوالی ریس کے کوالیفائنگ رانڈ میں ڈرائیورز نے بہترین ڈرائیونگ کے مظاہرے دکھائے۔ چار بار کے عالمی چیمپئن جرمن ڈرائیور نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ چھبیس اعشاریہ چار سات نو سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ویٹل کو سیزن کی نویں جبکہ کیریر کی 45 ویں پول پوزیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جرمنی ہی کے کی دوسری اور اسپینش ڈرائیور کی تیسری پوزیشن رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...