آفرید ی ٹوئنٹی 20 رینکنگ کے ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں شامل

آفرید ی ٹوئنٹی 20 رینکنگ کے ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آن لائن )قومی ٹیم کے آل راونڈر شاہد آفریدی آئی سی سی ٹوئنٹی20 رینکنگ کے ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ان کا 662 پوائنٹس کیساتھ ساتواں نمبر ہے۔ سنیل نارائن پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، سعید اجمل دوسرے، اجنتھا مینڈس تیسرے، محمد حفیظ چوتھے، اسٹیون فن پانچویں اور ڈیرن بیچ چھٹے نمبر پر ہیں۔ شاہد ا?فریدی کے بعد پراسپراتسایا ا ٹھویں، سوٹسوبے نویں اور شکیب الحسن دسویں پوزیشن پر موجود رہے۔ بیٹنگ میں الیکس ہیلز ، برینڈن میک کولم، ویرت کوہلی، شین واٹسن، ڈیوڈ وارنر، مہیلا جے وردنے، سریش رائنا ، مارٹن گپٹل، ایرون فنچ اور یوراج سنگھ بالترتیب ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ محمد حفیظ 19ویں اور عمراکمل 20ویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راﺅنڈرز کی فہرست میں حفیظ کا نمبر دوسرا اور شاہد آفریدی کا پانچواں ہے’