مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری

مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی (این این آئی)آئندہ ماہ شیڈول ایف آئی ایچ مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے ¾ میگا ایونٹ 6 سے 15 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ہاکی انڈیا (ایچ آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے اور جو شائقین ٹکٹ لیں گے وہ پورا دن ہونے والے تمام میچز دیکھنے کے اہل ہوں گے۔ سٹیڈیم میں تقریباً 16 ہزار کے قریب شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے شائقین کی ہاکی کھیل میں دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھی گئی ہے تاکہ وہ آسانی سے خرید سکیں۔ دس روزہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔