امریکہ سے عوامی نفرت کو منظم کرنے کیلئے مہم چلائیں گے‘ حامد رضا

امریکہ سے عوامی نفرت کو منظم کرنے کیلئے مہم چلائیں گے‘ حامد رضا

لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ”امریکی غلامی نامنظور مہم“ چلائے گی۔ امریکہ سے عوامی نفرت کو منظم کر کے حکمرانوں کو امریکہ نواز پالیسیاں ختم کرنے پر مجبور کریں گے۔ ہر پاکستانی ڈرون حملوں پر امریکی سفیر اور امریکی صدر کو احتجاجی خط ارسال کرے۔ ممبران پارلیمنٹ ڈرون حملوں پر احتجاج کے لیے امریکی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دیں۔ شیر کے نشان پر ووٹ لینے والے امریکہ کے سامنے گیدڑ بن چکے ہیں۔ ڈرون کے بدلے بے گناہ انسانوں کو مارنا کون سی شریعت ہے۔ حکمران ڈرون حملوں پر قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ڈرون حملوں پر حکومتی پالیسی منافقت اور تضادات کا شکار ہے۔ ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے دینے والے دہشت گردوں کے خلاف دھرنا کیوں نہیں دیتے۔ پوری قوم نیٹو سپلائی بند کرنے کی حامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل صوبہ پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مولانا محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ حسن رضا، میاں فہیم اختر، پیر طارق ولی چشتی، ملک بخش الٰہی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد حسیب قادری، صاحبزادہ حبیب الرحمن، شیخ محمد ذوالفقار رضوی، علامہ شرافت علی، مفتی محمد یونس رضوی اور دیگر نے شرکت کی۔

مہم

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...