محمد عرفا ن آج سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرینگے

محمد عرفا ن آج سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاسٹ بولر محمد عرفان کو میڈیکل ٹیسٹ میں خطرناک انجری سے کلیئر قرار دیدیا گیا، ایک ہفتے کا آرام مکمل کرنے کے بعد وہ (آج)پیر سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرینگے۔سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل پیسر نے ڈومیسٹک ٹی20 ایونٹ میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عرفان مسلسل کرکٹ کھیلنے کا بوجھ نہ سنبھال سکے اور جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے، وہ ٹیم کیساتھ پروٹیز کے دیس بھی نہیں جا سکے، ہپ اسٹرین کے بعد انھیں طبی معائنے اور ایم آر آئی اسکین کیلئے دبئی میں ہی قیام کرنا پڑا،نتائج کے مطابق وہ کسی خطرناک انجری سے محفوظ رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی