لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدےداروں کا خواجہ ندیم احمد کی پالیسیوںکو جاری رکھنے کے عزم کا ظہار کیا

لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدےداروں کا خواجہ ندیم احمد کی پالیسیوںکو ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تینوں زونوں کے صدر کا انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں اور موجودہ صدور نے گراس روٹ سطح پر کرکٹ کی ترقی کے لئے ایل سی سی اے کے سابقہ صدر خواجہ ندیم احمد کی پالیسیوں اور اقدامات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایسٹ زون سے صدر کے امیدوار سید کامل شاہ ،ویسٹ زون سے رائے ذوالفقار اور نارتھ زون سے مسعود انور نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ کی گراس روٹ سطح پر بحالی کے لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ سابق صدر خواجہ ندیم احمد کی پالیسیوں اور وژن کو جاری رکھا جائے اور اگر ہم منتخب ہوگئے تو مذکورہ پالیسیوں کو جاری رکھنے کے لئے تمام اقدامات کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی