ہزار سے زائد یو ٹیلیٹی سٹوروںکو کمپیو ٹر ائزڈ کرنے کے لیے کمیٹی قائم

ہزار سے زائد یو ٹیلیٹی سٹوروںکو کمپیو ٹر ائزڈ کرنے کے لیے کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

6
لاہور ( اسد اقبال )یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے محکمے میں کر پشن اور بد انتظا می کے باعث سالانہ اربو ں روپے نقصان سے بچنے کے لیے ملک بھر میں قائم 6ہزار سے زائد یو ٹیلیٹی سٹوروںکو کمپیو ٹر ائزڈ کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ یو ٹیلیٹی سٹوروں کو کمپیو ٹرائز ڈ نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے ویئر ہاﺅس میں ضرروت کے مطا بق سٹا ک رکھنے ، اشیاءکی کو الٹی کو چیک کرنے ، کیش کے نظا م کی مانیٹر نگ اور کر پشن کی روک تھا م میں مدد ملے گی ۔ زرائع نے بتا یا ہے کہ یو ٹیلیٹی سٹور کا رپو ریشن نے یو ٹیلیٹی سٹوروں پر انفارمیشن ٹیکنا لو جی کے ماہر ین پر مشتمل ایک شعبہ بھی قائم کر دیا ہے ۔واضع رہے کہ ماضی میں بھی کارپوریشن کو کمپیو ٹر ائز ڈ نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے فیصلے کیے گئے ۔جن کو عملی جامہ پہنا نے میں کسی حکو مت نے بھی مثبت کردار ادا نہ کیا ۔یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن لاہور کے ریجنل مینیجر حبیب الر حمن بٹ نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے یو ٹیلیٹی سٹوروں کو کمپیو ٹر ائزڈ لنک سے وابستہ کرنے سے جہاں محکمہ کو فائدہ ہو گا وہیں صارفین کو ہر چیز باآسانی بھی میسر ہو گی۔ انھو ں نے کہا کہ اعلی افسران کے اس اقدام میں یوٹیلیٹی سٹور وں پر کر یپشن کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی اور مانیٹر نگ کا نظا م بھی بہتر ہو گا ۔ ایک سوال کے جواب میں حبیب الر حمن نے کہا کہ یو ٹیلیٹی سٹور مہنگائی کے اس دور میں کسی نعمت سے کم نہیں ۔جہاں پر شہریو ں کو عام مارکیٹ کی نسبت ارزاں نر خو ں پر اشیائے خوردونو ش کی فراہمی ہو تی ہے ۔جس کے پیش نظر وقت کے ساتھ ساتھ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر صارفین کے رش میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -