ہا کی لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کا اخراج،بھارت نے ملبہ پاکستان پر ڈال دیا

ہا کی لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کا اخراج،بھارت نے ملبہ پاکستان پر ڈال دیا

نئی دہلی(آن لائن )بھارت نے ہاکی انڈیا لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو موقع نہ دینے کا ملبہ پی ایچ ایف پر ڈال دیا، حکام کا کہنا ہے کہ رابطہ کرنے کے باوجود این اوسی نہیں بھجوائے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال ہاکی انڈیا لیگ کے پہلے ایڈیشن کیلیے پاکستان کے 9کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا تھا، ممبئی میجیشنز ٹیم میں 4 پلیئرزکو جگہ ملی لیکن ان کے پریکٹس سیشن کے دوران بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کے کارکنوں نے احتجاج کیا، ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز نے دوسرے شہروں میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بلایا اور تمام کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے میچ کھیلے بغیر ہی وطن واپس بھجوا دیا، آئندہ سال 23جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے ایڈیشن کیلیے گرین شرٹس پلیرزکو زیر غور ہی نہیں لایا گیا۔منتظمین نے ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کا ملبہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پر ڈال کر اپنی جان چھڑالی، فرنچائزز کیلیے کھلاڑیوں کی نیلامی کے موقع پر ا?فیشلز نے کہاکہ ہم نے پی ایچ ایف سے رابطہ کیا تھا لیکن ان کی طرف سے کھلاڑیوں کے این او سی نہیں بھجوائے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی