سرمائی اولمپک مشعل جھیل بیکال کے سرد پانیوں میں روشن کردی گئی

سرمائی اولمپک مشعل جھیل بیکال کے سرد پانیوں میں روشن کردی گئی

ماسکو (این این آئی) خلا کے بعد روس کی سرمائی اولمپک مشعل جھیل بیکال کے سرد پانیوں میں روشن کردی گئی ۔روس نے سرمائی اولمپک کو یادگار بنانے کا تہیہ کرلیا ہے اس یادگار ایونٹ کو شاندار بنانے کے لیے روس کی وزارت ہنگامی امداد کا ایک رکن جلتی ہوئی اولمپک ٹارچ لے کر سربیا کی جھیل بیکال میں اتر گیا ۔ اور خلا کے بعد پانی کے اندر مشعل پکڑانے کی شاندار روایت کو عظیم الشان انداز میں انجام دیا ۔ ریباچنکو نے اولمپک مشعل معروف ٹی وی پریزینٹر کو تھمائی ۔ یہ یادگار مشعل 123 دن کے سفر کے دوران خلا ، پانی اور خشکی میں 65 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی-

مزید : کھیل اور کھلاڑی