سندھ پیرا لمپک گےمز کا آغاز آج کراچی میں ہوگا

سندھ پیرا لمپک گےمز کا آغاز آج کراچی میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے اےن اےن )سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سندھ پیرا لمپک گےمز کا آغاز آج( پےر کو) کراچی مےں ہوگا ۔ گےمز 30 نومبر تک کھےلے جائےں گے ۔ ایس او اے کے سکریٹری احمد علی راجپوت کے مطابق ان کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ مرحوم صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کے دور میں کیا گیا تھا تاہم شہر کے حالات کے باعث اس کو منعقد نہیں کیا جاسکا۔
، انہوں نے کہا کہ اب سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے ان کھیلوں کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پیرالمپک ایتھلیٹس18 مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں مںصوبے کے پانچوں ڈسٹرکٹ کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔