سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے’ ڈی پورٹ‘پالیسی ایک بار پھر ناکام ہوگئی

سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے’ ڈی پورٹ‘پالیسی ایک بار پھر ناکام ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(زاہد علی خان )ایف آئی اے کے اندرونی خلفشار اورسیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے ڈی پورٹ پالیسی ایک بار پھر ناکام ہو کر رہ گئی ہے اور ڈی پورٹ ہو کر آنیوالوں کو بعض با اثر افسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور مبینہ طور پر ایسے بعض افسران سفارشی اور سیاسی اثر و رسوخ کے ماتحت اپنی من مانیاں کر رہے ہیں اور سرعام پیسوں کا لین دین ہوتا ہے۔ سابق حکومت کے دور میں ڈی جی ایف آئی اے نے حکم دیا تھا ڈی پورٹ ہونے والوں کو ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کیا جائے بلکہ ابتدائی کارروائی کے بعد پاسپورٹ سرکل کے حوالے کیا جائے۔ مگر ایسا نہیں ہو سکا اور بعض با اثر افسران اپنی مرضی سے پکڑتے اور رہا کرتے ہیں۔ جس سے بیرون ممالک سے آنیوالے افرادسخت مشکلات کا شکار ہیں۔
ڈی پورٹ پالیسی

مزید :

صفحہ آخر -