پاکستان ہاکی فیڈریشن کی باگ ڈور اختر رسول کے سپرد

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی باگ ڈور اختر رسول کے سپرد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ممبئی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اختر رسول نے پاکستانی ہاکی فیڈریشن کی باگ ڈور سنبھال لی، رانا مجاہد علی سیکریٹری منتخب ہو گئے، دونوں کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی گذشتہ رورزآخری تاریخ تھی، چیف الیکشن کمیشن ارشد انصاری نے شام5 بجے تک انتظار کیا، بعد ازاں ائندہ4 سال کیلیے چوہدری اختر رسول کی صدارت اور رانا مجاہد علی کے سیکریٹری بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ اختر رسول سابق اولمپئن قاسم ضیا جبکہ رانا مجاہد علی سابق اولمپئن محمد ا?صف باجوہ کی جگہ سنبھالیں گے،بقیہ نشستوں کیلیے انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق 25نومبر کو اسلام ا?باد میں ہوں گے۔ دوسری جانب نو منتخب صدر اختر رسول نے سابق اولمپئنز کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا، انھوں نے کہا کہ ہاکی میرے خاندان کے خون میں رچی بسی ہے، قومی کھیل کو کھویا ہوا شاندار ماضی واپس دلانا اولین مقصد ہوگا۔ سیکریٹری رانا مجاہد علی نے کہا کہ ہا کی کوگراس روٹ لیول سے بہتر بنانے کے اکیڈمی سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی