ڈرون پراحتجاج کے بجائے عملی اقدام اٹھائے جائےں،علامہ احمد لدھیانوی
لاہور(سٹاف رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ حکومت ڈرون حملوں پر زبانی احتجاج کے بجائے عملی اقدام اٹھائے،ڈرون حملوں کے جاری رہنے تک ملک میں قیام امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،قبائلی علاقہ سے بڑھ کر اب مدارس کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیاہے جو انتہائی تشویش ناک ہے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے علماءکے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،علامہ احمد لدھیانوی نے کہاکہ حکومت ڈرون حملوں پر سابقہ پالیسی پر کام کررہی ہے،زبانی احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں،حکمران ایک دوسرے کو ڈالروں کا طعنہ دینے میں مصروف ہیں جبکہ امریکہ نہتے شہریوں پر ڈرون برسارہاہے،تعلیم القرآن سانحہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے ،اور دینی رہنماوں کی اس کی تحقیقات پر مکمل نظر ہے۔
علامہ احمد لدھیانوی