پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ججز اور ریفری کورس مکمل ہو گیا

پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ججز اور ریفری کورس مکمل ہو گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ججز اور ریفری کورس مکمل ہو گیا۔ کورس میں 40 شرکا نے حصہ لیا جن میں سابق ریفریز اور سینئر کھلاڑی بھی شامل تھے جنہیں انٹرنیشنل ریفری آف جوڈو شاہد جاوید ملک نے تربیت دی۔ کورس میں شریک شرکا کو انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے کھیل میں نئے رولز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق تھے جنہوں نے شرکا میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوڈو کے کھیل کی ترقی کے لیے ان کا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...