ملت ٹریکٹرگورنرزکپ گولف ٹورنامنٹ جم خانہ کے قاسم خان نے جیت لیا

ملت ٹریکٹرگورنرزکپ گولف ٹورنامنٹ جم خانہ کے قاسم خان نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملت ٹریکٹرگورنرزکپ گولف ٹورنامنٹ لاہورجم خانہ کے قاسم خان نے جیت لیا،54ہول کے اختتام پرقاسم خان 216سکورکے ساتھ فاتح رہے انکے حریف نویدشریف صرف ایک سٹوک کے فرق سے 217سکورکے ساتھ دوسرے نمبرپر جبکہ ڈاکٹردلدارحسین217سکورکے ساتھ تیسرے نمبرپررہے۔خواتین کے مقابلوںمیںمریمہ خان نے بہت عمدہ کھیل کامظاہرہ کیااورنیشنل چیمپئین غزالہ یسمین کواےک اسٹوک سے شکست دے دی مریمہ خان ابھی بہت چھوٹی ہیں اورانکے لئے ےہ کامیابی مستقبل میںبہت اچھی ثابت ہوگی۔سنیئرسیکشن میںجاویدخان اورقیوم رشیدنے بہت اچھے کھیل کامظاہرہ کیا۔ اختتام پرسکندمصطفی خان چیئرمین ملت گروپ نے جیتنے والے کھلاڑیوںمیںانعامات تقسیم کئے۔

گولف

مزید : صفحہ آخر