زینت کیمیکل انڈسٹریز پولو کپ 2013ءکا ٹائٹل فیورٹ عالم کو کی ٹیم نے جیت لیا

زینت کیمیکل انڈسٹریز پولو کپ 2013ءکا ٹائٹل فیورٹ عالم کو کی ٹیم نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) زینت کیمیکل انڈسٹریز پولو کپ 2013ءکا ٹائٹل فیورٹ عالم کو کی ٹیم نے جیت لیا ۔ لاہور پولو کلب میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالم کو نے ریمنگٹن/ وائی ٹرائب کو 4 کے مقابلے ساڑھے 8 گول سے ہرایا۔ چار چکر پر مشتمل فائنل میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے سیف حیات نون نے پانچ گول سکور کیے۔ جبکہ دیگر شاہ قبلائے عالم نے تین گول سکور کیے۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے سبسڈری فائنل میں میجک ریو ریڈ نے بیریز/ شیر ووڈ کو 5 کے مقابلے 6 گول سے مات دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...