ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (وقائع نگار )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں سردی برقرار رہے گی جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بعض شہروں میں کالے بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برف باری بھی ہوگی جس سے سردی میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔ بلوچستان میں بارشوں کے بعد سردی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس نے سردی کو ٹھنڈ میں تبدیل کردیا ہے۔
موسم

مزید :

صفحہ آخر -