لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام چوتھی عالمی ادبی کانفرنس کا دوسرا روز

لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام چوتھی عالمی ادبی کانفرنس کا دوسرا روز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام چوتھی عالمی ادبی کانفرنس کے دوسرے روز”طنز و مزاح “،”تھیٹر آج اور کل“،”ہندوستان میں اردو مسلمانوں کی زبان“کے علاوہ ”کل پاک و ہند مشاعرہ“کا انعقاد کیا گیا۔دوسرے روز بھی الحمراآرٹ سنٹرمیںعلم وادب اورفن وصحافت سے وابستہ لوگو ںکی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔کانفرنس کاپہلا اجلاس ”طنزومزاح “کے موضوع پرہال نمبرتین میںہواجس کی صدارت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کی ۔عطا ءالحق قاسمی اور ڈاکٹر انعام الحق نے اپنے اپنے انداز مزاح میں سامعین سے خوب داد وصول کی ۔ڈاکٹر یونس بٹ نے عطاءالحق قاسمی کی شخصیت پہ خاکہ پیش کیا ۔اس نشست کی قابل ذکر بات یہ تھی کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی مزاح میں دلچسپی دیکھ کر مہمان حیران رہ گئے ۔انہوں نے اپنی پوری تقریر مزاح کے ارد گرد رکھی ۔تقریب کے دیگر شرکاءمیںمحمدقوی خان ،حسینہ معین اوراصغرندیم سیدسمیت دیگرادبی وثقافتی شخصیات کی بڑی تعدادشامل تھی۔ ۔دوسرے اجلاس کاموضوع ”ٹیکنالوجی اورفنون لطیفہ کاباہمی رشتہ “تھاجس کی صدارت معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین نے کی ۔مہمان خصوصی اصغرندیم سیداورآغاناصرتھے۔تقریب میںہدایتکارسیدنور،ڈاکٹریونس جاویداورڈاکٹرقاسم بھگیونے اظہارخیال کیا۔تیسراجلاس بھی ہال نمبرتین میں ہواجس
میں”تھیٹر۔آج اورکل “کے موضو ع پربحث ہوئی جس کے کوارڈینیٹراداکار عثمان پیرزادہ تھے ۔محمد قوی خان اورمسعوداخترنے تھیٹرکے عروج اور زوال کے سبب پر روشنی ڈالی ۔چوتھااجلاس ”ہندوستان میںاردو۔۔مسلمانوںکی زبان “کے عنوان پرتھاجس کے مہمانان خصوصی پروفیسرفتح محمدملک اورکشورناہید تھے ۔میزبانی کے فرائض ڈاکٹرخواجہ زکریا ،ڈاکٹرتحسین فراقی ،اطہرفاروقی اورڈاکٹرطاہرتونسوی نے اداکئے۔بھارت سے آئے ہوئے دانشور ڈاکٹرخواجہ محمداکرم ،ڈاکٹرعلی احمد فاطمی ،کیول دھیر،بنگلہ دیس سے ڈاکٹرعبدالواحد اورپاکستان سے ڈاکٹرنجیب جمال نے اظہارخیال کیا۔اجلاس میںپاکستانی اورغیرملکی دانشورو ں،ادیبوں ،شاعروں ،ڈارمہ نگاروں ،افسانہ نگاروںاورفنکاروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگو ںنے شرکت کی ۔”کل پاک و ہند مشاعرہ “کی صدارت ظفر اقبال نے کی جبکہ اس مشاعرہ کے مہمان خصوصی منّو بھائی تھے۔بھارت سے آئے ہوئے شاعر فرحت احساس ،علینہ عشرت،شبنم عشا سمیت دیگر شعراءنے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔
عالمی ادبی کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -