صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کئے جانے کا امکان

صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے سینٹ کا اجلاس 2دسمبر اور قومی اسمبلی کا اجلاس 5 دسمبر کو طلب کرنے کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے (آج) پیر کو سمری کی منظوری کے بعد دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کیے جانے کی توقع ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے دونوں ایوانواں کے اجلاس بلانے کےلئے اپنی علیحدہ علیحدہ ریکوزیشن سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو جمع کرا رکھی ہے ۔ اپوزیشن کی طرف سے حکومت سے ملکی صورتحال خاص طور پر ہنگو ڈرون حملے سے پیدا حالات پر غور کےلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جارہاہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز ایوان صدر ایک ایڈوائس بھجوا دی جس میں سینٹ کا اجلاس 2 دسمبر اور قومی اسمبلی کا 5دسمبر کو طلب کرنے کےلئے کہا گیا ہے ۔

صدر مملکت

مزید : صفحہ آخر