ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج خوش آئندہے، سعد رفیق

ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج خوش آئندہے، سعد رفیق

کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈرون حملوں کے خلاف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے احتجاج کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان ساون بھادوں کی طرح ہوتے ہیں ، دورہ کراچی کا مقصد سرکلر ریلوے منصوبے کا جائزہ لینا تھا، کراچی میں ریلوے کی زمینوں کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے گااور جن زمینوں پر قبضہ ہے وہاں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے قبضہ چھڑایا جائے گا ، امریکا کو پیغام جانا چاہیے کہ ڈرون سے سب کو نفرت ہے، عمران خان احتجاج کے ذریعے بلاواسطہ حکومت کی مدد کررہے ہوں۔وہ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرے دورہ کراچی کا مقصد یہاں سرکلر ریلوے منصوبے کا جائزہ لینا تھا، کراچی میں ریلوے کی زمینوں کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے گااور جن زمینوں پر قبضہ ہے وہاں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے قبضہ چھڑایا جائے گا، ڈرون کے خلاف احتجاج پرسعد رفیق کا کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں احتجاج کرنا سب کا حق ہے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اگر ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کررہی ہیں تو اچھی بات ہے ، امریکا کو پیغام جانا چاہیے کہ ڈرون سے سب کو نفرت ہے،انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے عمران خان احتجاج کے ذریعے بلاواسطہ حکومت کی مدد کررہے ہوں۔

                         سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...