نیٹوسپلائی کی بندش ڈرون حملے روکنے کا حل نہیں ،ثروت اعجازقادری

نیٹوسپلائی کی بندش ڈرون حملے روکنے کا حل نہیں ،ثروت اعجازقادری

لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی کی بندش ڈرون حملے روکنے کا حل نہیں ¾ سیاسی جماعتیں سنجیدہ روش اختیارکرتے ہوئے ڈرون حملے روکنے کیلئے حکمرانوں کومجبورکریں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں پنجاب بھرکے تمام ڈویژنل ¾ ضلعی اورتحصیل صدورکے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجازقادری نے کہا کہ میاںنوازشریف کی طرف سے بھارت اور پاکستان کے درمیان ویزے کی پابندی ختم کرنے کی پیشکش سرحدوں کو ختم کرنے کے مترادف ہے ۔سرحدوں کو ختم کرناکانگریسی ایجنڈاہے،میاں نوازشریف ہزاروں شہداءکے لہو پر نمک پاشی سے گریزکریں۔جلوسوں پر پابندی مسئلے کا حل نہیں بلکہ دہشت گردوںکو قانون کے کٹہرے میں لا یا جائے۔

ثروت اعجازقادری

مزید : صفحہ آخر