پاکستان سے صدیوں پرانے پیسے کا سکہ 6 روز بعد ختم ہوجائے گا

پاکستان سے صدیوں پرانے پیسے کا سکہ 6 روز بعد ختم ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سے صدیوں پرانے پیسے کا سکہ 6 روز بعد ختم ہوجائے گا‘ اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کے عوام سے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس ایک پیسہ، دو پیسہ ، 5،10اور25پیسے والے اعشاری سکے موجود ہوں تو وہ انہیں 30نو مبر تک اسٹیٹ بینک کے علاقائی دفاتر اور کمرشل بینکوں سے تبدیل کروالیں، مذکورہ تاریخ کے بعد اعشاری سکے تبدیل نہیں ہو ں گے۔ واضح رہے کہ قیام پاکستان سے پہلے پیسے کے سکوں کو انتہائی اہمیت حاصل تھی جبکہ گزشتہ دس ‘ بیس سال پہلے تک پانچ‘ دس ‘ پچیس اور پچاس پیسے کے سکے روزانہ کے لین دین میں خاصے اہم تھے تاہم گزشتہ دس پندرہ سالوں میں افراط زر اور روپے کی قیمت میں مسلسل کمی نے پیسے کو بالکل ہی بے وقعت کردیا اور اب چھ روز بعد اس کا وجوود ہی ختم ہوجائے گا۔
 پرانے پیسے کا سکہ

مزید :

صفحہ آخر -