سندھ ہائیکورٹ میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی آج سماعت ہوگی
کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت (آج ) پیر کو کرے گی ،وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث گزشتہ سماعت نہیں ہوسکی تھی اور عدالت نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی تھی ۔واضح رہے کہ پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اکبر بگٹی کیس، بے نظیر بھٹو قتل کیس سمیت تمام مقدمات میں ان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ ان کی والدہ دبئی میں شدید علیل ہیں اور وہ ان کی عیادت کے لئے وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اس لئے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔حکومت کی طرف سے سابق صدر کے خلاف غداری کا مقدمہ شروع کرنے کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی عدالت کی روشنی میں (آج) سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا جائے گا کہ اگر سابق صدر بیرون ملک چلے گئے پھر وہ واپس نہیں آئیں گے کیونکہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ شروع کیا جارہا ہے اس لئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے
سندھ ہائیکورٹ