تحریک انصاف کا ڈرون حملوں کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ ، کیس کی تیاری شروع

تحریک انصاف کا ڈرون حملوں کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ ، کیس کی ...

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان میں ہونیوالے ڈرون حملے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا فیصلہ کرلیاہے اور عمران خان کی ہدایت پر وکلاءکی ٹیم نے کیس کی تیاری شروع کردی ہے ۔تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے عالمی عدالت انصاف میں جانے کی تصدیق کردی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں اور خیبرپختونخواہ حکومت سے مشاورت کے بعد ڈرون حملوں کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں وکلاءکی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ۔شریں مزاری نے کہاکہ تحریک انصاف ڈرون حملوں کی بندش تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، عالمی عدالت انصاف میں جانے کیلئے تیار ہیں۔یادرہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ نے بھی ڈرون حملوں کو انسانی حقو ق کی خلاف ورزی قراردے رکھاہے اور اُس میں بعض ٹارگٹس کے ہمراہ معصوم بچے اور عام شہری بھی مارے جاتے ہیں ۔گذشتہ دنوں ہنگومیں بھی ہونیوالے حملے میںتین سے چار بچے مارے گئے تھے ۔

مزید : انسانی حقوق

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...