کرکٹروہاب ریاض کے کیخلاف مقدمہ درج

کرکٹروہاب ریاض کے کیخلاف مقدمہ درج
کرکٹروہاب ریاض کے کیخلاف مقدمہ درج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گارڈن ٹاﺅن پولیس نے شادی کی تقریبات پر وقت کی پابندی اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر کرکٹروہاب ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جس کے بعد ڈی سی او نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کو ضلعی حکومت کے انسپکٹرعامر نے درخواست دی تھی کہ وہاب ریاض کی گھر پر جاری مہندی کی تقریب کے دوران ون ڈش کی خلاف ورزی کی جس پر گارڈن ٹاﺅن پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ خبرنشر ہونے پر ڈی سی او لاہوراحمد جاوید قاضی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید : کھیل