اسلام آبادسے بیرون ملک جانیوالامسافرگرفتار، ہیروئن برآمد

اسلام آبادسے بیرون ملک جانیوالامسافرگرفتار، ہیروئن برآمد
اسلام آبادسے بیرون ملک جانیوالامسافرگرفتار، ہیروئن برآمد

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیرایئرپورٹ سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاالدین کامحمد اکرم اسلام آباد سے براستہ دوحہ یونان جارہاتھا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشکوک جانتے ہوئے ملزم کاٹیسٹ کیا اور اُس کے پیٹ میں موجود ہیروئن سے بھرے 106کیپسول برآمد کرلیے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

مزید : اسلام آباد