فون پرباتیں کرناپسندنہیں، کوئی ’بریک اپ کوئین‘کہے توکہتارہے،دل میں کئی لوگوں کیلئے جذبات اُبھرے : ویناملک

فون پرباتیں کرناپسندنہیں، کوئی ’بریک اپ کوئین‘کہے توکہتارہے،دل میں کئی ...

جب سورج نکلے تو دنیادیکھتی ہے ، بھارت میں عزت کیساتھ کام کررہی ہوں ،قدرت مہربان ہے: اداکارہ

  • فون پرباتیں کرناپسندنہیں، کوئی ’بریک اپ کوئین‘کہے توکہتارہے،دل میں کئی لوگوں کیلئے جذبات اُبھرے : ویناملک
  • فون پرباتیں کرناپسندنہیں، کوئی ’بریک اپ کوئین‘کہے توکہتارہے،دل میں کئی لوگوں کیلئے جذبات اُبھرے : ویناملک

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ویناملک نے کہاہے کہ فون پر باتیں کرنااُنہیں پسندنہیں، عام لڑکیوں کی طرح اُن کی زندگی میں بھی کئی لوگ آئے ، لوگ ’بریک اپ کوئیں‘ کہتے ہیں تو کہتے رہیں، جس چیز کا اُنہوں نے خواب دیکھا، قدرت نے پوراکیا، عزت ملنے کی وجہ سے ہی بھارت میں کام کررہی ہیں ۔ ایک مارننگ شومیں انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں ویناملک کاکہناتھاکہ ببرک ، آصف اور ایشمت پٹیل میں سے اب کسی کے ساتھ تعلق نہیں اور نہ ہی اُنہیں فون پر باتیں کرناپسند ہے ، وہ بھی عام لڑکی کی طرح زندگی گزارتی ہیں اور زندگی میں کچھ لوگ آتے ہیں جنہیں میڈیا نے اُچھال دیا۔اُن کاکہناتھاکہ شوبزکے لوگوں تک ہرکسی کی پہنچ نہیں ہوتی تاہم کئی مواقعوں پر کئی لوگوں کے لیے دل میں جذبات ابھرے لیکن قدرت ہمیشہ مہربان رہی ، جو خواب دیکھااور جس چیزکو چاہا، سب حاصل کرلیا۔شادی سے متعلق سوال پر ویناملک نے کہاکہ جب سورج نکلتاہے تو دنیادیکھتی ہے ، وہ بھی جب شادی کریں گی تو سب کو بتائیں گی ۔ادکارہ کاکہناتھاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ میڈیااُن کے پیچھے پڑاہے ، میڈیا اور وہ ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ لندن جانے سے پہلے اُنہیں دھمکیاں ملی تھیں لیکن پولیس کو آگاہ کردیاتھااور وہ لندن میں سب سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے والے انٹرٹینرکا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے لندن گئی تھیں ۔ بھارت میں ’بریک اپ کوئین ُ مشہور ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ویناملک کاکہناتھاکہ کوئی کہتاہے تو کہتارہے ، تعلقات خراب ہوبھی جاتے ہیں ، نارمل لڑکی کی طرح اُن کی زندگی میں بھی کئی لوگ آئے لیکن کہی جانیوالی سب باتیں درست نہیں ہوتیں۔ ویناملک نے بتایاکہ اُنہوں نے بگ باس میں عزت بنائی ، ہرنئے اداکار یااداکارہ کو بھارت میں عزت نہیں ملتی چاہے اُس کا تعلق کسی بھی ملک سے ہولیکن اچھی اداکار کو بھارتی عوام عزت دیتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت میں کام کررہی ہیں ، جہاں عزت نہ ملے ، وہ کام چھوڑ دیتی ہیں ۔ ویناملک کاکہناتھاکہ مجھے پاکستان اور پاکستان کے لوگوں سے پیار ہے ، آگر ہمارے عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں تو میری حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اگر تنقید کرتے ہیں تو اصلاح کا موقع ملتاہے ، محبت اور تنقید جو بھی کریں ، ویناملک اُسے خوش آمدید کہے گی ۔

مزید : تفریح