غلامانہ ذہنیت اور ڈالروں کے پیچھے بھاگنے والے تنقید کررہے ہیں: عمران خان

غلامانہ ذہنیت اور ڈالروں کے پیچھے بھاگنے والے تنقید کررہے ہیں: عمران خان
غلامانہ ذہنیت اور ڈالروں کے پیچھے بھاگنے والے تنقید کررہے ہیں: عمران خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور دہشتگردی کی جنگ کیخلاف بات کرنیوالوں کو طالبان کا حمایتی قراردیاجانا افسوس ناک ہے ۔ ٹوئیٹرپراپنے ایک ٹوئیٹ میں تنقید کرنے والوں کے لیے عمران خان نے لکھاکہ غلامانہ ذہنیت اورڈالروں کے پیچھے بھاگنے والے لوگ تنقید کرتے ہیں ،خودکشی کی جنگ کے خلاف اور پاکستان کی خودمختاری کی بات کرنیوالے شخص کو طالبان کا حمایتی اور امریکہ مخالف قراردیاجاتاہے جو افسوس ناک ہے ۔

مزید : قومی