مقامی طورپرتیارکیے گئے بغیر پائلٹ طیارے پاک فوج اور فضائیہ کے فلیٹ میں شامل

مقامی طورپرتیارکیے گئے بغیر پائلٹ طیارے پاک فوج اور فضائیہ کے فلیٹ میں شامل
مقامی طورپرتیارکیے گئے بغیر پائلٹ طیارے پاک فوج اور فضائیہ کے فلیٹ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی طورپر تیار کردہ بغیر پائلٹ طیاروں کو پاک فوج اور پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل کرلیاگیاہے جن سے مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی فائدہ لیاجاسکتاہے۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایئرہیڈکوارٹرکاالوداعی دورہ کیا اور بغیرپائلٹ کے طیاروں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ’براق‘ اور’شاہپر‘ مقامی طورپر پاکستان میں ہی تیار کیے گئے ہیں جن سے مستقبل میں سماجی وترقیاتی منصوبوں میں فائدہ لیاجاسکتاہے۔ اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ نے تربیتی پروازبھی دیکھی اور جنرل کیانی نے مسلح افواج میں ہم آہنگی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی خدمات کو سراہا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -