صرف ایک راستہ بند ہوا ، نیٹو کی سپلائی جاری
چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی طرف سے صوبہ خیبر پختونخوا میں نیٹو کی سپلائی بند کرنے کے باوجود افغانستان کو چمن کے راستے نیٹو کی سپلائی جاری ہے البتہ کراچی سے نیٹو سپلائی میں غیر معمولی کمی ہو گئی ہے۔جیو نیوز کے مطابق چمن بارڈر سے گزشتہ روز 9 کنٹینر باب دوستی عبور کر کے افغانستان میں داخل ہوئے جن کواضافی سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی۔ گزشتہ چند روز سے کراچی سے نکلنے والے نیٹو کنٹینرز میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرالر مالکان کراچی پورٹ سے کنٹینر نہیں اٹھا رہے جبکہ بلوچستان میں حملوں کے خطرے کے پیش نظر بھی نیٹو سپلائی میں کمی ہوئی ہے۔