سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات جلد مکمل کر کے مجرموں کو سخت سزا دی جانی چاہیے:ساجد نقوی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملت جعفریہ پاکستان کے قائدعلامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات جلد مکمل کر کے مجرموں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں کمیشن پر مکمل اعتماد ہے اور توقع کرتے ہیں کہ وہ غیر جانبداری سے تمام حقائق کو سامنے لائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کو جلائی گئی امام بارگاہوں کا بھی دورہ کرنا چاہیے۔ یہ سوال نہایت اہم ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حکومت نے سزائے موت پر عمل درآمد روک رکھا ہے،اس وجہ سے گزشتہ 20 سالوں میں کسی ایک دہشت گرد کو بھی سزانہیں دی جا سکی۔