وزیر اعظم نواز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے اور چین کے تعاون سے 2117 میگاواٹ کے سول ایٹمی پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھیں گے۔ جیو نیوزکے مطابق وزیراعظم کو صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے تیسرے مرحلے پر بریفنگ بھی دیں گے۔