دبئی پولیس کا شہریوں کے لیے انتہائی شاندار اقدام،مجرم پریشان

دبئی پولیس کا شہریوں کے لیے انتہائی شاندار اقدام،مجرم پریشان
دبئی پولیس کا شہریوں کے لیے انتہائی شاندار اقدام،مجرم پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی پولیس نے دور دراز علاقوں میں مشکل میں پھنسے ےا جرائم کے شکار لوگوں تک ایمرجنسی مدد پہنچانے کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے مدد کا طلب گار شخص موبائل فون کا ایک بٹن دبا کر اپنی لوکیشن کی معلومات پولیس کو پہنچا سکتا ہے۔
پولیس نے اس مقصد کیلئے تھرایا ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ساتھ ملکر تھرایا ایس او ایس سروس متعارف کروائی ہے۔ اس سہولت سے فیضیاب ہونے کیلئے تھرایا ایکس ٹی سیٹلائٹ موبائل فون ہونا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر صحرا میں یا سمندر میں کھو جانے والے افراد اس سہولت کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ ایسی جگہوں پر عموماً عام موبائل فون کے سگنل پہنچ نہیں پاتے۔
صارفین اس فون میں چار نمبر محفوظ کرسکتے ہیں جن میں دبئی پولیس کا نمبر 1199 بھی شامل ہے۔ فون کے کی پیڈ پر دائیں طرف واقع سافٹ کی کو 2 سیکنڈ کیلئے دبا کر رکھنے پر صارف کی جی پی ایس لوکیشن کی معلومات پولیس تک پہنچ جائیں گی جن کی مدد سے بآسانی اس کا سراغ لگایا جاسکے گا۔