وحی اور عقل،ڈاکٹر محمد قاسم کی تازہ تصنیف منظر عام پر آگئی

وحی اور عقل،ڈاکٹر محمد قاسم کی تازہ تصنیف منظر عام پر آگئی

سرینگر(کے پی آئی) محبوس اسلامی سکالر ڈاکٹر محمد قاسم کی تازہ تصنیف وحی اور عقل منظر عام پر آگئی ہے۔انتخابات سے متعلق لکھی گئی اس کتاب میں جن موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئی ہے، ان میں(1) انسان نے زمین پر اپنی زندگی کی شروعات وحی کی رہنمائی کے ساتھ کی ہے۔(2) مغرب میں دنیا بے زار عیسائیت اور آخرت بے زار بادشاہت کے درمیان تصادم نے سیکولر جمہوری نظام تشکیل دیا ہے۔(3) سیکولر جمہوری نظام انکار وحی پر مبنی نظام ہے اس لئے یہ مسلمانوں کا سیاسی نظام نہیں ہوسکتا اور(4) اسلام اور سیکو لر سیاسی نظام کے درمیان کس طرح کے اساسی اختلاف ہیں، شامل ہیں۔یہ کتاب الیکشن لڑنے والے امیدواروں ، ضلعی پولیس اور انتظامی آفیسروں ، ائمہ مساجد اور الیکشن ڈیوٹی دینے والوں میں مفت تقسیم کی جارہی ہے۔

اسکے علاوہ کتاب مسلم دینی محاذ کی ویب سائٹ www.muslimdeenimahaz.com پر بھی دستیاب ہے۔

مزید : عالمی منظر