عمران خان حکومت کے صبر کا مزید امتحان نہ لے‘ راشد بشیر سیال

عمران خان حکومت کے صبر کا مزید امتحان نہ لے‘ راشد بشیر سیال
عمران خان حکومت کے صبر کا مزید امتحان نہ لے‘ راشد بشیر سیال

  

کیپ ٹاﺅن(بیورو رپورٹ) عمران خان حکومت کے صبر کا مزید امتحان نہ لے اور پاکستانی عوام کو مزید سہانے خواب نہ دکھائے، عوام تو ویسے ہی مایوس ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کیپ ٹاﺅن کے صدر راشد بشیر سیال نے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے کیا ۔لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام کےس اتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو کنٹینر کی سیاست اب تحریک کو چھوڑ دینی چاہئے ۔ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے بارے میں ہونا چاہئے کیا کبھی عمران خان نے اسرائیل کی غنڈہ گردی کے بارے میں بھی عوام کو بتایا ہے کہ وہ کس طرح سے فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے سارا ڈرامہ اصل میں اسرائیل کی غنڈہی گردی کو پاسکتانی عوام سے چھپانے کیلئے کیا گیا ہے جس دن سے عمران خان نے دھرنوں میں عوام کو الجھایا ہوا ہے اس دن کے بعد کسی کو بھی فلسطین یاد نہیں ہماری عوام کو ان ایجنٹ لیڈروں کو سمجھنا ہو گا ہم لوگ پہلے ہی بہت پیچھے جا چکے ہیں اور ہمارے ساتھ اور ہمارے بعد آزاد ہونے والے ملک ہم سے بہت آگے جا چکے ہیں اور ہم ابھی تک دھرنوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر