عمران خان صرف دھرنوں کے ساتھ ہی ہر چیز کا حل سوچتے ہیں‘ خالد سلہریا

عمران خان صرف دھرنوں کے ساتھ ہی ہر چیز کا حل سوچتے ہیں‘ خالد سلہریا
 عمران خان صرف دھرنوں کے ساتھ ہی ہر چیز کا حل سوچتے ہیں‘ خالد سلہریا

  

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ)30نومبر کو دیئے جانے والے دھرنے کی تحریک انصاف کی کال کے خلاف اب پاکستان کی عوام کو سمجھنا چاہئے کہ کون سالیڈر اپنے ملک کے بارے میں سوچتا ہے کیا عمران خان صرف دھرنوں کے ساتھ ہی ہر چیز کا حل سوچتے ہیں ان باتوں کا اظہار پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن جوہانسبرگ کے صدر چوہدری خالد سلہریا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے میاں نواز شریف نے مہنگائی کے جن کو پکڑنا شروع کیا ہوا ہے وہ قابل تعریف ہے ،ملکی تاریخ میں ریکارڈ ساز کمی اور ڈالر کو بڑا دھچکا صرف میاں برادران کے دوران میں ہی لگا لیکن ان دھرنوں نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے اور اگر یہی حال رہا تو ہمارے ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے عالمی دنیا میں ہم لوگ پہلے بھی تماشا بنے ہوئے ہیں اور ایسے لیڈر اپنے ملک کے بارے میں برا بھلا بول کر ایسے ملکوں کے داددے رہے ہیں جن کے بل بوتے پر وہ یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر