مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایبولا کے انسداد کے لیے طبی کارکنوں کو تربیت دے گی

مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایبولا کے انسداد کے لیے طبی کارکنوں کو تربیت دے ...

جنیوا (اے پی پی) مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایکواس یبولاوائرس کے انسداد کے لیے 150 ہیلتھ ورکروں کو تربیت فراہم کرے گی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایکواس نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ طبی کارکن گِنی، لائبیریا اور سیرالیون میں ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے سرگرم کردار ادا کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان طبی کارکنان کا تعلق ایکواس کے چھ رکن ممالک سے ہے، جنہیں پانچ روزہ تربیت فراہم کر کے متاثرہ ممالک بھیجا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کی وجہ سے تقریبا ساڑھے پانچ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 جبکہ ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہے۔

مزید : عالمی منظر