دیا بالن فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ میں گل فروش خاتون کا کردار ادا کرینگی

دیا بالن فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ میں گل فروش خاتون کا کردار ادا کرینگی
دیا بالن فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ میں گل فروش خاتون کا کردار ادا کرینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی اگلی فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ میں پھول بیچنے والی خاتون کا کردار ادا کریں گی۔ فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ میں ودیا بالن کے ساتھ مرکزی کردار میں عمران ہاشمی کاسٹ ہیں جب کہ راج کمار راﺅ بھی اہم کر دار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلمساز مہیش بھٹ کے والدین کی لو اسٹوری پر مبنی ہے۔ مہیش بھٹ کے والد ماضی کے گجراتی سینما کے مشہور ڈائریکٹر ‘ پروڈیوسر نانا بھائی بھٹ اور ان کی دوسری بیوی ہندی فلموں کی سابق اداکارہ شیریں محمد علی کے مابین پروان چڑھنے والی محبت کی کہانی اس نئی فلم میں دکھائی جائے گی۔

مزید :

کلچر -