بالی ووڈ میں کام کرنا بے حد پسند ہے، اداکارہ ماہرہ خان

بالی ووڈ میں کام کرنا بے حد پسند ہے، اداکارہ ماہرہ خان

ممبئی( نیٹ نیوز) پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلم میکرز ویشال بھردواج‘ مانی رتنم اور امتیاز علی کیساتھ کام کرنے کی خواہاں ہوں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا بے حد پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم ”ہائی وے“ مجھے بہت اچھی لگی تھی اس کے علاوہ مانی رتنم اور ویشال بھردواج کی بھی بہت سی فلمیں مجھے پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ وہ ڈائریکٹر ہیں جو اداکاروں سے کام لینے کا فن جانتے ہیں

مزید : کلچر