پینی لوپ کروز فلم ”زولینڈر‘و میں بن سٹیلرکیساتھ کام کرینگی

پینی لوپ کروز فلم ”زولینڈر‘و میں بن سٹیلرکیساتھ کام کرینگی
پینی لوپ کروز فلم ”زولینڈر‘و میں بن سٹیلرکیساتھ کام کرینگی

  

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی سپینی نسل اداکارہ پینی لوپ کروز نئی فلم ”زولینڈر‘و میں اداکار بن سٹیلر کے ساتھ کام کریں گی۔ فلم زولینڈر کا سکرپٹ اداکارہ جنیفر اینی سٹن کے منگیتر جسٹسن تھیورکس لکھ رہے ہیں ۔ 48 سالہ بن سٹیلر فلم میں سپر ماڈل کا رول ادا کریں گے جبکہ 40 سالہ پینی لوپ کا کردار ابھی واضح نہیں کیا گیا۔ فلم میں اداکار ویل منیرل اور اوون ولسن کو بھی کاسٹ کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : کلچر