شاہد کپور کی نئی فلم ”شاندار“ کی شوٹنگ مکمل ‘ جلد سینما گھر وں کی زینت بنے گی

شاہد کپور کی نئی فلم ”شاندار“ کی شوٹنگ مکمل ‘ جلد سینما گھر وں کی زینت بنے گی

 ممبئی( نیٹ نیوز) اداکار شاہد کپور کو وشال بھردواج کی فلم ”حیدر“ میں بہترین کارکردگی پر ہر جگہ سراہا جا رہا ہے اور اب وہ اپنی اگلی فلم ”شاندار“ کی شوٹنگ بھی لگ بھگ مکمل کرچکے ہیں۔اداکار نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلم لگ بھگ مکمل ہوچکی ہے اور وہ باقی ماندہ شوٹنگ کے لیے پولینڈ کا رخ کر رہے ہیں۔اس فلم میں عالیہ بھٹ اور ان کے حقیقی والد پنکج کپور بھی شامل ہیں۔

مزید : کلچر