فلم ”اینی“19 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

فلم ”اینی“19 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

نیو یارک ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کی نئی میوزیکل ڈرامہ فلم ”اینی“ کا آخری ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ہالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں جیمی فاکس اور کیمرون ڈیاز کی اداکاری سے سجی یہ فلم دو ناولز لٹل آرفن اینی اور اینی سے ماخوذ ہے ، فلم کی کہانی اینی نامی یتیم بچی کے گرد گھومتی ہے جسے سخت دل خاتون مس ہینی گن کے یتیم خانے سے ایک بزنس مین گود لے لیتا ہے۔میوزیکل ڈرامہ فلم 19دسمبر کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر