میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں،لکی ڈیئر

میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں،لکی ڈیئر
میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں،لکی ڈیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کے معروف کامیڈین لکی ڈیئر نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں۔لکی ڈیئرنے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں بلکہ فنکار کو پرستاروں کے دلوں پر حکمرانی کرنی آنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ فنکار جس قدر اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا ہے اسی طرح لوگ اس کو پسند کرتے ہیں ۔ شوبز کوئی ریس نہیں یہ تو آرٹ کی ایک قسم ہے کچھ لوگ اداکاروں کو نمبرون اور نمبر ٹو میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ میرا ذاتی خیال اسکے برعکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بے شمار فنکار ایسے ہیں جو گزشتہ تیس سالوں سے فلم ،ٹی وی اور تھیٹر پر اداکاری کر رہے ہیں مگر ان کی پہچان نہیںمیں ان خو ش نصیبوں میں شامل ہوں جنہوں نے کم وقت میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ لکی ڈئیر نے کہاکہ بہت سے ایسے اداکار دیکھے ہیں جن کی شائقین کی نظروں میں کوئی قدر نہیں ہوتی ۔انہوںنے کہاکہ میں نے جب سے شوبز میں آیاہوں کبھی بھی سفارش کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے منفرد کام کی وجہ سے آج یہ مقام حاصل کیا ہے ۔

مزید :

کلچر -