آسٹریلوی باﺅلر پیٹر سیڈل آج 30 ویں سالگرہ منائیں گے

آسٹریلوی باﺅلر پیٹر سیڈل آج 30 ویں سالگرہ منائیں گے

 سڈنی( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باﺅلر پیٹر سیڈل آج 30 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 25 نومبر 1984 کو آسٹریلیا کے شہر وکٹوریا میں پیدا ہوئے ۔ پیٹر سیڈل نے اپنے کیرئر کے دوران 55 ٹیسٹ میچز 17 ایک روزہ اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے ۔ ٹیسٹ میچز میں انہوںنے 973 رنز اور 190 وکٹیں حاصل کی جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 21 رنز اور 15 وکٹیں حاصل کیں ۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں و ہ 58 رنز سکور کرپائے جبکہ 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ۔ اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ انہوںنے 17 سے21 اکتوبر 2008کے درمیان بھارت کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر 2014 کے درمیان انگلینڈ کیخلاف کھیلا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 13 فروری 2009 میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ سری لنکا کیخلاف 5 نومبر 2010 کو کھیلا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی