ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل تک پہنچنے کی کوشش کرینگے، چیف کوچ

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل تک پہنچنے کی کوشش کرینگے، چیف کوچ

کراچی( آن لائن ) پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہمارا اصل مقابلہ کوارٹر فائنل سے شروع ہوگا جس میں کوشش ہوگی کہ ا سے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں اور ٹاپ فور پوزیشن میں داخل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پچھلے ڈیڑھ سال سے یور پی ٹیموں کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اس لئے چیمپئنز ٹرافی میں ان ٹیموں کے خلاف ہمیں سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔ ایشیائی ٹیمیں زیادہ مشکلات نہیں دیں گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اس فار میٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک ا?ٹھوں ٹیمیں راﺅنڈ میچوں کے بعد کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کریں گی اور اصل مقابلہ ہی اسی مرحلے سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی مالی حالات کیوجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہیں اور ان سے ہم اس ٹور نامنٹ میں کس طرح اچھی کارکردگی کی توقعات وابستہ کر سکتے ہیں، عمر ایسوسی ایٹ کے ندیم عمر نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا اعلان کیا ہے جس کا پوری ٹیم خیر مقدم کر تی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی