بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں کل تیسرے ون ڈے میں مدمقابل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں کل تیسرے ون ڈے میں مدمقابل

 ڈھاکہ ( نیٹ نیوز ) زمبابوے اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگاجبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ سیریز کے پہلے دونوں میچز میں بنگلہ دیش سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سیریز میں 2-0 سے برتری اپنے نام رکھی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ 28 نومبر کو کھیلا جائیگاجبکہ سیریز کا آخری اور 5 واں میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی جس میں بنگلہ دیش نے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی