ویسٹ انڈیز کا دورہ جنوبی افریقا کے لیے ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کا دورہ جنوبی افریقا کے لیے ٹیم کا اعلان

انٹیگا( نیٹ نیوز ) ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کے دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم میں کپتان براوو کے دست برداری کے بعد دنیش رام دین کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسد فدادین کو متبادل کے طورپر شامل کیا ٹیم جنوبی افریقا کے دورے میں تین ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، سیر یزکا آغاز 17دسمبر سے ہوگا۔ دنیش رام دین (کپتان)، سلیمان بن، جرمین بلیک ووڈ، کریگ ،بریتھویٹ، شیونرائن چندرپال، شیلڈنکوٹرل، اسد فدادین، شینن گیبر ئیل،کرس گیل، جیسن ہولڈر، لیون جانسن، کیماروچ، مارلن سیموئلز، جیروم ٹیلر اور شیڈ وک والٹن شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی