سری لنکا اور انگلینڈ کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل

سری لنکا اور انگلینڈ کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل

 کولمبو( نیٹ نیوز) سری لنکا اور انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 2 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کیمطابق یہ میچ دن 2 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ایک روزہ سیریز کی تیاری کیلئے دو ٹوئر میچ بھی کھیلے جس کے ایک میچ میں انگلینڈ نے کامیابی اپنے نام کی جبکہ دوسرا میچ ختم کردیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 29نومبر کو شیڈول ہے ۔ تیسرا ایک روزہ میچ 3دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔چوتھا ایک روزہ میچ 6دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ 5واں ایک روزہ میچ 10دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ چھٹا ایک روزہ میچ 13دسمبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کا 7واں اور آخری ایک روزرہ میچ 16دسمبر کو کھیلاجائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی